ہندوستان نے خلیجی ممالک میں خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مل کر افرادی قوت دستہ بنانے سمیت ہر طرح سے تعاون کرنے کا آج
فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی یہاں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
یو اے ای کے ساتھ جلد ہی اس ضمن میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔